23.1 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر کی میڈیا...

وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر کی میڈیا سے گفتگو

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ پاکستان کے بیس کروڑ عوام کے دل کشمیریوں کے ساتھ دل دھڑکتے ہیں، پاکستان مسئلہ کشمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔، کراچی آپریشن کی وجہ سے سندھ کے حالات پہلے سے بہتر ہیں ۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر پوری قوم کا مسئلہ ہے، بھارتی وزیر داخلہ کی آمد سے مسئلہ کشمیر پر فرق نہیں پڑتا پاکستان مسئلہ کشمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر فورم پر کشمیریوں کی سفارتی اور اخلاقی حمایت کو جاری رکھے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن سے پورے سندھ اور بالخصوص کراچی کے حالات پہلے سے بہت بہتر ہوئے ہیں وزیر اعلیٰ سندھ اپنی ٹیم کے کپتان ہیں۔سندھ کے حالات کو مزید بہتر بنانے کے لئے رینجرز کے اختیارات کو پورے سندھ تک توسیع دینے کی ضرورت ہے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=13988

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں