وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر کا سیمینار سے خطاب

م آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پاکستان مسلم لیگ ن کے منشور میں سرفہرست ہے ۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے لیکن انسانی حقوق کے علم بردار اس مسئلہ پر خاموش کیوں ہیں ۔ بھارت سمیت عالمی میڈیا مقبوضہ کشمیر میں ہونے …

م آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پاکستان مسلم لیگ ن کے منشور میں سرفہرست ہے ۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے لیکن انسانی حقوق کے علم بردار اس مسئلہ پر خاموش کیوں ہیں ۔ بھارت سمیت عالمی میڈیا مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم پر جانبداری کا مظا ہر ہ کر رہا ہے ۔ چوہدری نثار نے در حقیقت پاکستانی قوم کی ترجمانی کی ہے ۔ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اُجاگر کرنے کے لیے بھرپور سفارتی کوششیں جاری ہیں ۔ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف متعدد عالمی فورمز پر اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کر وانے پر زور دے رہے ہیں ۔کشمیر کی آزادی کاوقت قریب ا ٓ چکا کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی کوششیں رنگ لانے والی ہیں ۔ وہ یہاں ” یوم آزادی اور کشمیر "کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کر رہے تھے ۔

Leave a Reply