وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر بیان

اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف کی قیادت میں موجودہ حکومت تیزی سے وعدوں کی تکمیل کر رہی ہے، 2013ءکے الیکشن کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی جانب سے کئے گئے وعدوں کی 70 فیصد تکمیل ہو چکی ہے اور باقی ماندہ مدت میں عوام سے …

اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف کی قیادت میں موجودہ حکومت تیزی سے وعدوں کی تکمیل کر رہی ہے، 2013ءکے الیکشن کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی جانب سے کئے گئے وعدوں کی 70 فیصد تکمیل ہو چکی ہے اور باقی ماندہ مدت میں عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرکے مسلم لیگ (ن) اور اس کی قیادت عوام کے سامنے سرخرو ہوں گے۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں امن و امان کی بحالی، معیشت میں استحکام اور ترقی اور توانائی بحران پر قابو ایسے چیلنجزز تھے کہ ان پر اس موثر اور احسن انداز سے قابو پانا محمد نواز شریف کی اعلیٰ اور تحمل مزاج قیادت کے بغیر ناممکن تھا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ایسے ہی وعدوں میں ایک وعدہ محمد نواز شریف نے 2013ءکے الیکشن کے موقع پر موٹروے ایم تھری پر سانگلہ ہل انٹرچینج کی تعمیر سے متعلق تھا جس کا افتتاح وزیراعظم کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس انٹرچینج کی تعمیر سے ضلع ننکانہ، شیخوپورہ، حافظ آباد فیصل آباد کے علاقوں کو بے پناہ فائدہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اس انٹرچینج کو استعمال میں لاتے ہوئے اس علاقے کے عوام تعلیم و صحت کی بہتر سہولیات سے مستفید ہوسکیںگے۔

Leave a Reply