وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر رکن یورپین پارلیمنٹ امجد بشیرکی قیادت میں وفد سے گفتگو

171
APP17-03 ISLAMABAD: June 03 - Federal Minister for Kashmir Affairs & Gilgit-Baltistan, Ch. Muhammad Barjees Tahir in meeting with members of European and British Parliament. APP

اسلام آباد ۔ 3 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ حکومت مسئلہ کشمیراور مقبوضہ کشمیر میں بدترین انسانی حقوق کی پامالی کو بین الاقوامی سطح پر بھر پورطریقے اُجاگر کرنے کے لیے بھرپور کو ششیں اور اپناکردار ادا کررہی ہے ۔انہوں نے یہ بات انہوں نے جمعہ کو اسلام آباد میں رکن یورپین پارلیمنٹ امجد بشیر، ممبر برٹش پارلیمنٹ یاسمین قریشی، چیئرمین جموں وکشمیر سیلف ڈیٹرمینشن موومنٹ راجہ نجابت حسین اور برطانوی کونسلر محمد رفیق پر مشتمل نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بین الاقوامی برادری پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے۔