وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر کی حویلی میں فائرنگ سے دو کارکنوں کی شہادت اورمسلم لیگ (ن) کے اُمیدوار چوہدری عزیز کے شدید زخمی ہونے کی شدید مذمت

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے حویلی کہوٹہ میں مسلم لیگ (ن) کی ریلی پر فائرنگ کے نتیجے میں دو کارکنوں کی شہادت اورمسلم لیگ (ن) کے اُمیدوار چوہدری عزیز کے شدید زخمی ہونے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے پرُتشدد واقعات مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے حوصلے پست …

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے حویلی کہوٹہ میں مسلم لیگ (ن) کی ریلی پر فائرنگ کے نتیجے میں دو کارکنوں کی شہادت اورمسلم لیگ (ن) کے اُمیدوار چوہدری عزیز کے شدید زخمی ہونے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے پرُتشدد واقعات مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے اور نہ ہی بہادرکشمیری عوام کو اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے سے دور رکھ سکتے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نصف صدی سے بھارتی فوج کے مظالم کا سامنا کر رہے ہیں اور اگر پیپلز پارٹی کا یہ خیال ہے کہ وہ ان کشمیریوں کو بندوق اور گولی سے ڈرا سکتے ہیں تویہ ان کی محض خام خیالی ہے

Leave a Reply