وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر کا سماہنی میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں سے خطاب

چوکی سماہنی (آزاد کشمیر) ۔ 11 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) اپنے انتخابی منشور پر مکمل عملدرآمد کرائے گی، وزیراعظم محمد نواز شریف نے اپنے منشور کے ذریعے آزاد خطہ کی تقدیر بدلنے کا اعلان کر دیا ہے، ہسپتال، موٹرویز، کالج، یونیوسٹیاں بنیں گی اور آزاد کشمیر کے عوام کو جبر …

چوکی سماہنی (آزاد کشمیر) ۔ 11 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) اپنے انتخابی منشور پر مکمل عملدرآمد کرائے گی، وزیراعظم محمد نواز شریف نے اپنے منشور کے ذریعے آزاد خطہ کی تقدیر بدلنے کا اعلان کر دیا ہے، ہسپتال، موٹرویز، کالج، یونیوسٹیاں بنیں گی اور آزاد کشمیر کے عوام کو جبر و استبداد سے نجات ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو حلقہ ایل اے 6 سماہنی میں چوکی کے مقام پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار راجہ مقصود احمد خان کے مرکزی الیکشن آفس کے افتتاح کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں خود سیاسی کارکن ہوں اور الیکشن لڑتا ہوں، آزاد کشمیر میں کارکنوں کا جذبہ دیکھا اور راجہ عبدالرزاق اور راجہ خوشنود خان نے اپنے انتخابی نشان شیر کی حمایت کا اعلان کیا جو لائق تحسین ہے۔ آزاد کشمیر کے عوام نے 10 سال جبر و ظلم کی حکمرانی کا سامنا کیا، وزیراعظم نواز شریف کے حکم پر سماہنی کے کارکنوں کو بتانے آیا ہوں کہ وزیراعظم نواز شریف نے کشمیر کی تقدیر بدلنے کا اعلان کر دیا ہے، کشمیری عوام کو ایئر ایمبولینس کی سہولت فراہم کر رہے ہیں تاکہ مریض بروقت ہسپتال پہنچ سکیں جس کے تحت 5 ہیلی کاپٹر ہمہ وقت دستیاب ہوں گے۔

Leave a Reply