وفاقی وزیر امور کشمیر چوہدری برجیس طاہر کا برلن میں انسٹیٹیوٹ آف کلچرل ڈپلومیسی سے خطاب

107
APP23-10 BERLIN: March 10 - Federal Minister for Kashmir Affairs & Gilgit-Baltistan, Ch. Muhammad Barjees Tahir speaking in the Institute of Cultural Diplomacy. APP

برلن ۔ 10 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ گلوبللائزیشن جدید دنیا کی ایک حقیقت ہے جسے بہتر انداز میں سمجھنے کےلئے ایسے اداروں کی ضرورت ہے جو مختلف ثقافتی بیک گراونڈ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے درمیان بہتر ہم آہنگی پیدا کرنے کےلئے اقدامات کریں۔جرمنی کے شہر برلن میں انسٹی ٹیوٹ آف کلچرل ڈپلومیسی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرامن گلوبل سوسائٹی کے قیام کےلئے انسٹی ٹیوٹ آف کلچرل ڈپلومیسی جیسے اداروں کا کردار بڑا اہم ہے۔ انہوں نے آئی سی ڈی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بین الثقافتی تعلقات کے ذریعے بین الاقوامی امن و استحکام کے لئے آئی سی ڈی کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔ وفاقی وزیر نے موجودہ عوامی حکومت کی اقتصادی پالیسیززکو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان میں 5 فیصد کی معاشی ترقی کے ساتھ پاکستان کی مڈل کلاس بڑی تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور اس ترقی کا اعتراف بین الاقوامی سطح پر بھی کیا جا رہا ہے۔