وفاقی وزیر امور کشمیر چوہدری محمد برجیس طاہر اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کا وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی کے ہمراہ کشمیر ہاﺅس میں پریس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد۔ 6 جون(اے پی پی) مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر منشور کو عملی جامہ پہنانے کیلئے وفاقی حکومت کی طرف سے آزاد کشمیر کیلئے ترقیاتی ایجنڈے کا اعلان کردیا،50 ارب روپے سڑکوں اور انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے آئندہ پانچ سال میں خرچ کئے جائیں گے، ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال بنائے جائیں گے اور جہاں پر ہسپتال پہلے سے موجود ہے ان کو اپ گریڈ کیا جائے گا،منگلا …

    اسلام آباد۔ 6 جون(اے پی پی) مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر منشور کو عملی جامہ پہنانے کیلئے وفاقی حکومت کی طرف سے آزاد کشمیر کیلئے ترقیاتی ایجنڈے کا اعلان کردیا،50 ارب روپے سڑکوں اور انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے آئندہ پانچ سال میں خرچ کئے جائیں گے، ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال بنائے جائیں گے اور جہاں پر ہسپتال پہلے سے موجود ہے ان کو اپ گریڈ کیا جائے گا،منگلا ڈیم کے متاثرین کےلئے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے گی اور وزیراعظم کی ہدایت پر اس کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کیا جائے گا، میرپور شہر اور ملحقہ علاقوں کےلئے سوئی گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے گا، ضلع سدہنوتی میں جدید یونیورسٹی اور ضلع بھمبر میں ایک زرعی یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا، آزاد کشمیر میں رواں سال ستمبر میں تھری جی اور فور جی سروس کا کام شروع کیا جائے گا، لوڈ شیڈنگ پر 2018ءتک قابو پا لیا جائے گا،

مزید خبریں

Leave a Reply