وفاقی وزیر امیر مقام کا برزل پاس میں جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے کیپٹن اصمد، سپاہی رضوان اور سویلین مشین آپریٹر عیسیٰ کو خراج عقیدت

سوات۔ 03 جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے برفباری سے متاثرہ برزل پاس میں کلیئرنس آپریشن کے دوران سنو سلائیڈنگ کے نتیجے میں جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے کیپٹن اصمد، سپاہی رضوان اور سویلین مشین آپریٹر عیسیٰ کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر انجینئر …

سوات۔ 03 جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے برفباری سے متاثرہ برزل پاس میں کلیئرنس آپریشن کے دوران سنو سلائیڈنگ کے نتیجے میں جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے کیپٹن اصمد، سپاہی رضوان اور سویلین مشین آپریٹر عیسیٰ کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فرض کی ادائیگی میں شہداء نے اپنی جانوں کی پرواہ نہ کی اور برفباری سے متاثر برزل پاس کھولنے کا کام جاری رکھا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔