وفاقی وزیر امیر مقام کا نادرا ریجنل ہیڈکوارٹر پشاور کی نئی بلڈنگ کا دورہ، جاری منصوبوں، عوام کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیالوفاقی وزیر امیر مقام کا نادرا ریجنل ہیڈکوارٹر پشاور کی نئی بلڈنگ کا دورہ، جاری منصوبوں، عوام کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال

130

پشاور۔ 13 دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سیفران اور امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے جمعہ کو نادرا ریجنل ہیڈکوارٹر پشاور کی نئی بلڈنگ کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران ڈائریکٹر جنرل نادرا خالد عنایت اللّٰہ خان اور دیگر اعلیٰ حکام نے وفاقی وزیر کو نئی عمارت کے انفراسٹرکچر، سہولیات اور منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر نے نادرا ریجنل ہیڈکوارٹر کی نئی بلڈنگ کو شہری سہولتوں کی فراہمی میں ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ جدید انفراسٹرکچر نادرا کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

بریفنگ کے دوران نادرا کے جاری منصوبوں، شہری خدمات اور عوام کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی جی نادرا نے وفاقی وزیر کو ادارے کے مختلف منصوبوں اور خدمات کے بارے میں آگاہ کیا اور پشاور ریجن کی کارکردگی پر روشنی ڈالی۔ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے نادرا کی خدمات کو سراہتے ہوئے ادارے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور عوامی مسائل کے فوری حل کے لئے بھرپور تعاون فراہم کرنے کا یقین دلایا۔

انہوں نے نادرا کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو مزید سہولتیں فراہم کرنے کے کئے مزید اقدامات کیے جائیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نادرا خالد عنایت اللّٰہ خان نے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کو شیلڈ بھی پیش کی۔