24.2 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر انجینئر امیر مقام تین روزہ سرکاری دورے پر گلگت پہنچ...

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام تین روزہ سرکاری دورے پر گلگت پہنچ گئے

- Advertisement -

گلگت۔27اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر تین روزہ سرکاری دورے پر گلگت پہنچ گئے۔ گلگت ایئرپورٹ پر صوبائی وزیر انجینئر محمد انور، کمشنر گلگت سمیت اعلیٰ سرکاری حکام اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔

استقبال کرنے والوں میں سابق معاون خصوصی فاروق میر، سابق وزیر برائے تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال، سابق وزیر قانون اورنگزیب ایڈووکیٹ، مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے صوبائی صدر ذوالفقار علی ، مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) کے صوبائی صدر رضوان راٹھور، سینئر رہنما محمد ثابت اور نائب صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان ساجد علی بھی شامل تھے۔

- Advertisement -

انجینئر امیر مقام تین روزہ دورے میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاکر امدادی کارروائیوں کا خود جائزہ لیں گے، اس موقع پر وہ متاثرین سے ملاقات کر کے ان کے مسائل بھی سنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی کے لیے پرعزم ہے اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ دورے کے دوران گلگت بلتستان کے اعلیٰ سرکاری حکام اور وفاقی ادارے انجینئر امیر مقام کو بریفنگ بھی دیں گے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں