وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سے سوات چیمبر آف کامرس اور ملاکنڈ ٹریڈرز فیڈریشن کے وفد کی ملاقات

38
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سے سوات چیمبر آف کامرس اور ملاکنڈ ٹریڈرز فیڈریشن کے وفد کی ملاقات

سوات۔ 05 جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام سے سوات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ملاکنڈ ٹریڈرز فیڈریشن کے وفد نے ہفتہ کے روز مالم جبہ سوات میں ملاقات کی۔

ملاقات میں سابقہ فاٹا اور پاٹا سمیت دیگر علاقوں میں صنعتوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے وفد کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ وہ ہر فورم پر سابقہ فاٹا اور پاٹا کے عوام کی بھرپور نمائندگی کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔

وفد میں ملاکنڈ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انعام خان، ملاکنڈ ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم، سوات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر نور محمد خان، نائب صدر خالد خان، فوکل پرسن یوسف علی خان، عدنان علی، ڈاکٹر خالد محمود اور فرہاد علی خان سمیت دیگر اراکین شامل تھے۔