اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران اور صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام سے سیو دی چلڈرن کے کنٹری ڈائریکٹر محمد خرم گوندل نے وزارت میں ملاقات کی ۔
اس موقع پر چیف کمشنر برائے افغان مہاجرین عصمت اللہ شاہ اورسیو دی چلڈرن کی پروگرام آپریشنز منیجر رابعہ رؤف بھی موجود تھیں۔بدھ کو یہاں جاری بیان کے مطابق ملاقات میں افغان مہاجرین اور میزبان کمیونٹیز کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔