22.5 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سے مختلف وفود کی ملاقاتیں

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سے مختلف وفود کی ملاقاتیں

- Advertisement -

اسلام آباد۔24جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر و صدر مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام سے ان کے دفتر اسلام آباد میں سینئر لیگی رہنما اور ایم پی اے قاری ظاہر خان کے والد حاجی شمس القمر،رکن قومی اسمبلی غزالہ انجم سمیت مختلف وفود نے ملاقاتیں کیں۔

یہاں جاری بیان کے مطابق ان ملاقاتوں میں معززین نے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کو ان کے فرزند سینیٹر نیاز امیر مقام کی کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔

- Advertisement -

چترال سے تعلق رکھنے والی رکن قومی اسمبلی غزالہ انجم نے ملاقات کی اور ان کے فرزند کی کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔کارکنان ، پارٹی عہدیداران ، رہنمائوں اور مختلف علاقوں سے آئے ہوئے عمائدین نے بھی ملاقات کی اور سینیٹر نیاز امیر مقام کی کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں