سوات۔ 01 مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام سے مسلم لائرز فورم سوات کے وفد نے بدھ کے روز مسلم لیگ (ن) ہاؤس سنگوٹہ سوات میں ملاقات کی۔ وفد میں سابق صدر ڈسٹرکٹ بار سوات محمد ظاہر خان ایڈووکیٹ، پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری فضل رحمان نونو ایڈوکیٹ، سینئر رہنما مسلم لیگ قوی خان ایڈووکیٹ، رحیم شاہ ایڈووکیٹ، محمد عالم اور برکت علی ایڈووکیٹ شامل تھے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ وکلاء برادری انصاف کی فراہمی میں نمایاں کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت وکلاء برادری کی فلاح و بہبود کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔