اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کثیرالجہت شخصیت تھے، چوہدری غلام عباس بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے قابل اعتماد ساتھیوں میں سے تھے اورالحاق پاکستان کے مضبوط داعی تھے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کورئیس الاحرار چوہدری غلام عباس کی 57 ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔امیرمقام نے کہا کہ چوہدری غلام عباس نے اپنی فہم وفراست سے ڈوگرہ غلامی میں جکڑی قوم کو آزادی کا شعور دیا ،چوہدری غلام عباس نے کشمیریوں کی سیاسی بیداری میں اہم کردار ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری غلام عباس کثیرالجہت شخصیت تھے ،
چوہدری غلام عباس بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے قابل اعتماد ساتھیوں میں سے تھے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ چوہدری غلام عباس الحاق پاکستان کے مضبوط داعی تھے ، وہ کشمیری مسلمانوں کے حقوق کے حقیقی ترجمان تھے ۔