وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے چھ برس مکمل ہونے پر پیغام

195

پشاور۔ 27 فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ آج سے چھ برس قبل 27 فروری 2019 کو پاک افواج کی طرف سے بھارتی دراندازی کا منہ توڑ جواب دیا گیا ۔

اپنے پیغام میں انھوں نے کہا کہ چھ برس قبل 27 فروری 2019 کو پاک افواج کی طرف سے بھارتی دراندازی کا منہ توڑ جواب دیا گیا. پاک افواج نے اپنی طاقت کا مظاہرہ بڑے شاندار طریقے سے کیا جس کی دنیا بھر میں پزیرائی ہوئی.

بھارت کو واضح پیغام ملا کے افواج پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتی ہے. وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری امن کی کوششوں کو ہماری کمزوری نا سمجھا جائے، پوری پاکستانی قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے. انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے ماضی کی طرح دشمن پر اپنی برتری ثابت کی، پوری پاکستانی قوم کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے. انجینئر امیر مقام نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا سلسلہ بند کرے.

بھارت اپنی نااہلی چھپانے کےلیے پڑوسی ممالک میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کرتا ہے. بھارت کے اپنے کسی ہمسایہ ملک کے ساتھ تعلقات ٹھیک نہیں. انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کی کوششیں جاری رکھے گا.