وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا سینئر صحافی احسان حقانی کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

162
Engineer Amir Maqam
Engineer Amir Maqam

اسلام آباد۔28جون (اے پی پی):وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے جمعہ کے روز سوات کے سینئر صحافی احسان حقانی کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر کے ساتھ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔ احسان حقانی اے پی پی اسلام آباد کے سینئر صحافی اور اینکر پرسن ہیں اور ان کا تعلق سوات سے ہے۔