27.7 C
Islamabad
اتوار, مارچ 23, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا نوشہرہ پریس کلب کے صدر سینئر...

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا نوشہرہ پریس کلب کے صدر سینئر صحافی مشتاق پراچہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار

- Advertisement -

پشاور۔ 22 مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر و صدر مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے نوشہرہ پریس کلب کے صدر و سینئر صحافی مشتاق پراچہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایک تعزیتی پیغام میں وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم ایک بے باک، باصلاحیت اور اصول پسند صحافی تھے جنہوں نے ہمیشہ حق و سچ کی آواز بلند کی۔ ان کی صحافتی خدمات، دیانت داری اور عوامی مسائل کے بے خوف ترجمانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کا کردار ایک روشن مثال ہے، جسے ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575410

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں