- Advertisement -
اسلام آباد۔12اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے پاکستانی کوہ پیما مراد سدپارہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔پیر کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر نے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے مراد سدپارہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
انجینئر امیر مقام نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اورلواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مراد سدپارہ کو کوہ پیمائی کے لیے ان کی لگن اور عزم کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=493096
- Advertisement -