- Advertisement -
اسلام آباد۔24اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور گرد و نواح میں طوفانی بارشوں اور شدید آندھی سے تباہی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اتوار کو اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ وفاقی حکومت متاثرین کی مدد کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی، تمام متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں اور جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہوں۔
- Advertisement -