وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت

124
وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی بین الوزارتی اجلاس کا انعقاد

اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام منگل کو ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی کے دفتر گئے اور ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے فاتحہ خوانی کی۔

منگل کو یہاں جاری بیان کے مطابق انجینئر امیر مقام نے ڈی جی پاسپورٹ کے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔