31 C
Islamabad
منگل, اپریل 15, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی انٹرا پارٹی الیکشن میں بلاول بھٹو...

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی انٹرا پارٹی الیکشن میں بلاول بھٹو زرداری کو پاکستان پیپلز پارٹی کا دوبارہ بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد

- Advertisement -

اسلام آباد۔14اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران وصدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے انٹرا پارٹی الیکشن میں بلاول بھٹو زرداری کو پاکستان پیپلز پارٹی کا دوبارہ بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

یہاں جاری بیان کے مطابق صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے بلاول بھٹو زرداری کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ایک زیرک سیاستدان ہیں۔

- Advertisement -

انجینئر امیر مقام نےہمایوں خان کو پیپلز پارٹی کا سیکرٹری جنرل، ندیم افضل چن کو سیکرٹری اطلاعات اور آمنہ پراچہ کو سیکرٹری فنانس منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔وفاقی وزیر نے نومنتخب عہدیداران کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=581623

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں