23.1 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی بنوں ایف سی ہیڈ کوارٹرپرحملہ...

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی بنوں ایف سی ہیڈ کوارٹرپرحملہ کی مذمت

- Advertisement -

اسلام آباد۔3ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے بنوں ایف سی ہیڈ کوارٹرپرحملہ ناکام بنانے والے جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ خوارج کے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

یہاں جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے ایف سی کے جوانوں کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ بہادر سپوتوں نے ملک دشمن عناصر کے عزائم خاک میں ملائے، جوانوں نے وطن کی حفاظت کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا،اللہ تعالیٰ شہداکے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر عطا کرے،پوری قوم شہدا کے لواحقین کے ساتھ ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں