24.9 C
Islamabad
بدھ, مارچ 12, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے...

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت

- Advertisement -

اسلام آباد۔11مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر اُمور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز کی جانب سےموثر کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔منگل کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے سکیورٹی فورسز کی جانب سے مسافروں کو ریسکیو کرنے پر فورسز کی بہادری کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں اس قسم کی بزدلانہ کارروائی کرنے والوں کا اسلام سے، بلوچستان سے اور پاکستان سے کوئی تعلق نہیں،ملک دشمن عناصر اس قسم کی بزدلانہ کارروائیوں سےقوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ انجینئر امیر مقام نے جعفر ایکسپریس پر حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=571348

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں