اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران، انجینئر امیر مقام نے خضدار میں سکول بس پر دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بچوں کے خلاف دہشت گردی ایک ناقابل معافی فعل ہے ۔یہاں جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نےشہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور زخمی طلباء کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔
امیر مقام نے کہا کہ معصوم بچوں کی شہادت کا دلی دکھ اور افسوس ہے۔انجینئر امیر مقام نے کہا کہ بلاشبہ بچوں پر حملے اس بات کے بھی غمازی ہیں کہ بھارت کے سپورٹ یافتہ دہشت گرد اس وقت پسپائی کا شکار ہیں،اس دلخراش واقعے نے پوری قوم کو غمزدہ کر دیا ہے۔