32.1 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 24, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت اجلاس، سیرا پراجیکٹ پر...

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت اجلاس، سیرا پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔23مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت اجلاس میں "سٹرینتھن انسٹی ٹیوشنز فار ریفیوجی ایڈمنسٹریشن‘‘ (سیرا) منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ جمعہ کو یہاں جاری بیان کے مطابق اجلاس میں سیکریٹری کشمیر افیئرز، جی بی اور سیفران ظفر حسن، ایڈیشنل سیکریٹری کامران رحمان خان، سینئر جوائنٹ سیکریٹری آغا وسیم احمد اور افغان کمشنریٹ کے چیف کمشنر عصمت اللہ شاہ سمیت دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران چیف کمشنر اور متعلقہ افسران نے سیرا منصوبے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی اور اس پر عملدرآمد سے متعلق تازہ ترین معلومات فراہم کیں۔وفاقی وزیر امیر مقام نے منصوبے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے تمام سینئر افسران کو ہدایت کی کہ وہ کام کی رفتار کو تیز کریں تاکہ منصوبے پر بروقت عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ سیرا منصوبے کا بنیادی مقصد پاکستان بھر میں پناہ گزینوں اور میزبان کمیونٹیز کے موثر انتظام کے لئے ادارہ جاتی صلاحیت کو بہتر بنانا ہے۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر نے کہا کہ مضبوط انتظامی نظام کی تشکیل پناہ گزینوں اور انہیں پناہ دینے والی کمیونٹیز کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے نہایت اہم ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی معیار کے مطابق ایک فعال اور موثر پناہ گزین انتظامی نظام کی تعمیر کے لئے حکومت کے عزم کو اجاگر کیا۔اجلاس کا اختتام بین ادارہ جاتی رابطوں کو مزید موثر بنانے اور منصوبے کے اہداف کو موثر اور پائیدار طریقے سے حاصل کرنے کے عزم کے ساتھ ہوا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600623

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں