- Advertisement -
سوات۔ 24 اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران اور صوبائی صدر مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) ہاؤس سنگوٹہ سوات میں ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں پارٹی کے ضلعی عہدیداران اور نومنتخب ولیج چیئرمین شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران سوات بالخصوص مینگورہ میں حالیہ شدید سیلابی نقصانات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور آئندہ کی حکمتِ عملی پر مشاورت کی گئی۔
- Advertisement -