ایبٹ آباد۔ 18 جون (اے پی پی):وفاقی وزیر اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے سابق ایم پی اے و سینئر مسلم لیگی رہنما سردار اورنگزیب نلوٹھ کی والدہ محترمہ کی وفات پر حویلیاں میں ان کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔ وفاقی وزیر نے مرحومہ کی مغفرت، بلند درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ مسلم لیگ (ن) دکھ کی اس گھڑی میں آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔