وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی سابق گورنر و سینئر رہنما مسلم لیگ (ن) اقبال ظفر جھگڑا کے بھائی جاوید ظفر جھگڑا کی نماز جنازہ میں شرکت

137
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی سابق گورنر و سینئر رہنما مسلم لیگ (ن) اقبال ظفر جھگڑا کے بھائی جاوید ظفر جھگڑا کی نماز جنازہ میں شرکت

پشاور۔ 18 جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سیفران اور امور کشمیر و گلگت بلتستان و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے سابق گورنر و سینئر رہنما مسلم لیگ (ن) اقبال ظفر جھگڑا کے بھائی جاوید ظفر جھگڑا کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

وفاقی وزیر امیر مقام نے جاوید ظفر جھگڑا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی اور اہل خانہ کےلیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔