22.4 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی غذرکے متاثرہ علاقہ میں سیلاب سے...

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی غذرکے متاثرہ علاقہ میں سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں کے اہلِ خانہ سے ملاقات ، امدادی چیک کی فراہمی

- Advertisement -

گلگت۔28اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ حکومت متاثرین سیلاب کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے اور کسی بھی قدرتی آفت کی صورت میں متاثرہ عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا،گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے سیلاب سے متاثرہ علاقہ چٹورکھنڈ کے دورہ کے موقع پرانہوں نے سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور ان سے دلی تعزیت کا اظہار کیااور فاتحہ خوانی کی۔وفاقی وزیر نے اس موقع پر جاں بحق افراد کے لواحقین کو وزیراعظم پاکستان کی جانب سے بیس ، بیس لاکھ کے امدادی چیک د یئے ۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے مرحومین کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

اس موقع پر علاقہ معززین نے دائن کو چٹور کھنڈ سے ملانے والا رابطہ پل بنانے کی درخواست کی جس پر وفاقی وزیر انجینئرامیرمقام نے موقع پر ہی متعلقہ حکام اور انتظامیہ کو فوری طور پر عارضی پل تعمیر کرنے کے احکامات جاری کئے اور مستقبل میں آرسی سی پل بنانے کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔دورے کے دوران پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے رہنما نواز ناجی (ممبر صوبائی اسمبلی) اور سابق امیدوار اسمبلی عاطف سلیمان نے بھی خطاب کیا اور سیلاب متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔اس موقع پر فیڈرل سیکرٹری امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران ظفر حسن،سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن اور مسلم لیگ ن کی قیادت بھی موجود تھی ۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں