وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی مردان کے علاقے رستم نوا کلی آمد، سانحہ سوات میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کی

35
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی مردان کے علاقے رستم نوا کلی آمد، سانحہ سوات میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کی

مردان۔ 04 جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر و صدر مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے مردان کے علاقے رستم نوا کلی میں سانحہ دریائے سوات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کی۔ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے اس موقع پر فاتحہ خوانی کی اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سوات کا یہ افسوسناک سانحہ ناقابلِ بیان دکھ کا باعث ہے، کئی گھنٹے دریا میں پھنسے رہنے کے باوجود کوئی ریسکیو ٹیم نہ پہنچ سکی جو صوبائی حکومت کی مکمل ناکامی اور نااہلی کا ثبوت ہے۔ وفاقی وزیر نے اس موقع پر ان تین افراد سے بھی ملاقات کی جنہیں مقامی رضاکار محمد ہلال نے بہادری اور جرأت مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی مدد آپ کے تحت بچایا. انجینئر امیر مقام نے اپنی طرف سے مالی تعاون بھی کیا۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو بلند درجات عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبر و حوصلہ دے۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع مردان کے صدر عنایت باچا ایڈووکیٹ، ضلعی جنرل سیکرٹری و سابقہ ایم پی اے جمشید خان مہمند، ن لیگ اقلیتی ونگ کے صوبائی صدر سریش کمار اور میاں عبدالرحمان سمیت دیگر لیگی عہدیدران و شخصیات موجود تھیں۔