اسلام آباد۔26جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر ،گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے سپیکرآزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی ہے۔
اتوار کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے چوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔انہوں کہاکہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ چوہدری لطیف اکبر حملے میں محفوظ رہے،انہوں نے کہا کہ واقعہ کی فوری تحقیقات کر کے ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔