16.6 C
Islamabad
اتوار, مارچ 30, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کے زیر صدارت دیامر بھاشا ڈیم کے...

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کے زیر صدارت دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرین کے حوالے سے اجلاس

- Advertisement -

اسلام آباد۔26مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کے زیر صدارت دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرین کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل معین وٹو، چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) سجاد غنی، سیکریٹری وزارت امور کشمیر گلگت بلتستان و سیفران ظفر حسن، چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا، پی این ڈی فنانس اور دیگر افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر دیامر بھاشا ڈیم کی متاثرین کی مطالبات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ابھی تک زمین اور گھروں کے معاوضے کے مد میں 151 ارب روپے دیئے جا چکے ہیں۔وفاقی وزیر و خصوصی کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ اگرچہ 151 ارب کا معاوضے دیئے جا چکے ہیں، مگر بقایہ 2010 اور 2015 کے معاہدات پر عمل ہوگی جو واپڈا گلگت بلتستان حکومت اور متاثرین کے درمیان ہو۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ جو جائز تحفظات ہے متاثرین کی ہر قیمت پر دور کی جائے گی انہوں نے کہا کہ چلاس میں کیڈٹ کالج،سکولوں اور صحت کے مد وغیرہ بھی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہاکہ متاثرین کی کمیٹی کو حکومتی کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کر دیئے جائے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576495

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں