22.7 C
Islamabad
جمعہ, مئی 2, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کے قافلے کی ایک گاڑی مری کے...

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کے قافلے کی ایک گاڑی مری کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثے کا شکار، وفاقی وزیر محفوظ رہے، زخمیوں کی فوری طبی امداد اور مکمل علاج کی ہدایت

- Advertisement -

اسلام آباد۔1مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کے قافلے کی ایک گاڑی آزاد جموں وکشمیر کا دورہ مکمل کرنے کے بعد اسلام آباد واپسی پر مری کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئی، تاہم وفاقی وزیر محفوظ رہے، زخمیوں کی فوری امداد اور مکمل علاج کی ہدایت کی گئی ہے۔

وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کے قافلے کی ایک گاڑی مری کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئی گاڑی میں سوار5 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کے فوری بعد انجینئر امیر مقام نے زخمیوں کی خیریت دریافت کی، ان کے لیے خصوصی دعا کی اور زخمی افراد کے فوری اور مکمل علاج کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔

- Advertisement -

زخمیوں کو بروقت سی ایم ایچ مری منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ وفاقی وزیر نے اس موقع پر کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ زخمی ہونے والے ہمارے ساتھی ہیں، ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591022

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں