وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی)وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ بیرون ملک قید پاکستانیوں کی مدد کریں گے‘ عافیہ صدیقہ کا معاملہ حل کرنا ہمارے منشور میں شامل ہے‘لاپتہ افراد پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں گے، کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں …

اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی)وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ بیرون ملک قید پاکستانیوں کی مدد کریں گے‘ عافیہ صدیقہ کا معاملہ حل کرنا ہمارے منشور میں شامل ہے‘لاپتہ افراد پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں گے، کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بچوں اور عورتوں کے خلاف جو بھی ظلم ہو رہا ہے اس پر ایکشن لینا ہے‘ بچوں کے حوالے سے بہت سارے قانون موجود ہیں‘ اگلی کابینہ میٹنگ میں بچوں کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں شیری مزاری نے کہا کہ امن و امان اور انسانی حقوق میں فرق رکھنا ہوگا‘ جینوا کنونشن کی توثیق کی ہوئی ہے، قانون کو اس کے مطابق کرنا ہے۔