پاکستان اپنی بقا، تحفظ، ترقی اور بچوں کے حقوق کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے
وفاقی وزیر انسانی حقوق ممتاز احمد تارڑکا بچوں کے عالمی دن پر پیغام
اسلام آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر انسانی حقوق ممتاز احمد تارڑ نے کہا ہے کہ بچوں کے عالمی دن کے موقع پر یہ اعادہ کرنا چاہتا ہوں ہے کہ پاکستان اس دن کو منانے کے لئے بین الاقوامی برادری کے ساتھ شامل ہے. پاکستان اپنی بقا، تحفظ، ترقی اور بچوں کے حقوق کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے بچوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میںکیا جو (آج)20 نومبر 2017کو پاکستان سمیت پوری دنیا میں منایا جا رہا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ دن ہمارے بچوں کے حقوق کے لئے ہماری ذمہ داریاں اور عزم کی یاد دلاتا ہے، علاقائی سطح پر پاکستان جنوبی ایشیا میں بچوں کی فلاح و بہبود کو فروغ دینے کے لئے علاقائی ترتیبات پر سارک کنونشن اور خواتین کی اسمگلنگ اور بچوں میں بدکاری کی روک تھام پر سارک کنونشن کا حصہ ہے۔انھوں نے کہا ہے کہ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان بہت سے چیلنجوں کا سامنا کر رہا ہے، وزارت انسانی حقوق کی طرف سے کئی پالیسیوں پر کام، قانون ساز یاں ، انتظامی اور پروگراماتی اقدامات کئے گئے ہیں، وزارت انسانی حقوق ایک قومی منصوبہ بندی کے تحت اس پر عمل پیرا ہے جس میں بچوں کی محنت، تعلیم کے تحفظ اور بچوں کے خلاف امتیازی سلوک اور تشدد کے خاتمے کے لئے دیگر اقدامات پر خصوصی باب ہے۔