وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کا خواجہ سراو¿ں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے ورکشاپ سے خطاب

98

اسلام آباد ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ حکومت معاشرے کے دیگر طبقات کی طرح خواجہ سراو¿ں کے حقوق کے تحفظ پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے، یکساں حقوق کی فراہمی کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل وزارت میں خواجہ سراو¿ں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے خواجہ سرا ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں انکی بنیادی ضروریات اور حقوق کا خیال رکھنا حکومت کی زمہ داری ہے اور حکومت انہیں معاشرے کا مفید شہری بنانا چاہتی ہے تاکہ ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ پہلے بھی خواجہ سراو¿ں کے حقوق کے تحفظ کے لیے قانون سازی کی گئی ہے آئندہ بھی جہاں ضرورت ہوگی قانون سازی کی جائے گی۔ورکشاپ میں وفاقی و صوبائی پولیس کے افسران کے علاوہ خواجہ سراو¿ں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی، انہوں نے روز مرہ زندگی میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ وزارت انسانی حقوق کی طرف سے پولیس افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ خواجہ سراو¿ں کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔