وفاقی وزیر انسانی حقوق کامران مائیکل

93
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کامران مائیکل نے کہا ہے کہ وزارت انسانی حقوق بچوں اور خواتین کو محفوظ ماحول کی فراہمی اور تحفظ کیلئے چار نئے شیلٹر ہوم قائم کرے گی جبکہ وزارت معاشرہ کے محروم اور پسے ہوئے طبقات کی فلاح و بہبود کیلئے متعدد اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بات ویمن کرائسز سنٹر کے دورہ کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر کے ہمراہ سیکرٹری وزارت انسانی حقوق ندیم اشرف، ایڈیشنل سیکرٹری حمیرا اعظم اور کئی دیگر حکام بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر کامران مائیکل نے کرائسز سنٹر میں عملہ کی کمی کا نوٹس بھی لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ خالی آسامیوں پر قابو اور اہل عملہ کی میرٹ پر تعیناتی کریں۔ اس موقع پر سنٹر کے عملہ کی طرف سے دی گئی۔