اسلام آباد +جنیوا۔ 18 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر انسانی حقوق کامران مائیکل نے کہا ہے کہ بھارت جارحیت اور تشدد کے ذریعے کشمیریوں کی آواز کو خاموش نہیں کرا سکتا، کشمیری خودارادیت کا حق رکھتے ہیں جو بھارت کے کسی بھی غیر واضح عمل سے رک نہیں سکتا۔ وہ جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر بھارتی تشدد کے خلاف احتجاج کے موقع پر خطاب کر رہے …
وفاقی وزیر انسانی حقوق کامران مائیکل کا جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر کے خلاف احتجاج کے موقع پر خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد +جنیوا۔ 18 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر انسانی حقوق کامران مائیکل نے کہا ہے کہ بھارت جارحیت اور تشدد کے ذریعے کشمیریوں کی آواز کو خاموش نہیں کرا سکتا، کشمیری خودارادیت کا حق رکھتے ہیں جو بھارت کے کسی بھی غیر واضح عمل سے رک نہیں سکتا۔ وہ جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر بھارتی تشدد کے خلاف احتجاج کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر بھارتی سکیورٹی فورسز کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر تشدد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جو ناقابل معافی اور ناقابل قبول ہے، بھارت نہ صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے بلکہ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا بھی مرتکب ہو رہا ہے جس سے پوری دنیا آگاہ ہے۔ انہوں نے بھارتی تشدد کی مذمت کرتے ہوئے بھارتی انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوںکی مدد میں اپنا کردار ادا کریں۔








