وفاقی وزیر انسانی حقوق کامران مائیکل کا اجلاس سے خطاب

106
APP65-25 ISLAMABAD: October 25 - Federal Minister for Human Rights, Senator Kamran Michael presiding over a meeting of National Human Rights Awards Committee. APP

اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کے حوالہ سے حالات میں بہتر ی آئی ہے، موجودہ حکومت ملک میں بسنے والے تمام شہریوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھا رہی ہے، وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کی واضع ہدایات پر عمل کرتے ہوئے وفاقی وزارت ملک بھر میں انسانی حقوق کی فراہمی کیلئے بھرپور طریقہ سے عمل پیرا ہے۔ انٹرنیشنل ہیومین رائٹس ڈے کی بین الاقوامی تقریبات کے موقع پر وزارت انسانی حقوق نے ملک بھر سے انسانی حقوق پر کام کرنے والے افراد اور تنظیموں کو ایوارڈ ز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو وزارت انسانی حقوق کی کمیٹی برائے ایوارڈز کی اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کمیٹی کو واضح ہدایت دی کہ یہ ایوارڈز حقدار افراد کو صرف میرٹ پر دیئے جائیں۔