وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ کا کوئٹہ اور تربت میں دہشت گردی کے واقعات پر اظہار مذمت

128
ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ عام آدمی کو ریلیف پیکج دیا گیاہے،وفاقی وزیر اعجازاحمد شاہ

اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے کوئٹہ اور تربت میں دہشت گردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات میں ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پیر کے روز اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک دشمن عناصر اپنے ناپاک عزائم میں ہرگز کامیاب نہیں ہوں گے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے شہداءکے اہل خانہ اور لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں آپ کے لئے دعا گو ہیں۔ انہوں نے شہداءکی بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔