وفاقی وزیر انسداد منشیات بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز احمد شاہ نے بابا گورونا نک یونیورسٹی کے اکیڈمیک بلاک کا سنگ بنیاد رکھ دیا

123

اسلام آباد۔3جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر انسداد منشیات بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز احمد شاہ نے بابا گورونا نک یونیورسٹی کے اکیڈمیک بلاک کا سنگ بنیاد رکھ دیا ۔بابا گورونانک یونیورسٹی کی باونڈری وال کا کام مکمل ہو چکا ہے۔اس موقع پروفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ یونیورسٹی کا فیز 1 دو ارب پندرہ کروڑ سے مکمل ہو گا۔انہوں نے بتایا کہ بابا گورونانک 08 ارب کی لاگت سے مکمل کی جائے گی۔

اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ ننکانہ صاحب میں یونیورسٹی بننے سے علاقہ میں ترقی اور خوشحالی آ ئے گی ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کا تعلیم یافتہ ہونا بہت ضروری ہے ۔ اعجاز شاہ نے ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یونیورسٹی کے لیے 107 ایکڑ زمین بغیر مزاحمت حاصل کی ۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کا تحفہ اللہ کی طرف سے ننکانہ کی عوام کے لیے ہے ۔

اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ بابا گرو نانک یونیورسٹی کی مکمل فنڈنگ پاکستان گورنمنٹ کر رہی ہے اور انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یونیورسٹی کی تعمیر کے نام پر فنڈز اکٹھے کرنے والے افراد کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا ۔ اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ یونیورسٹی کی تعمیر کے بعد ہماری نسلیں بدل جائیں گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ننکانہ کی عوام کے لیے ریکارڈ ترقیاتی کام کروا رہے ہیں۔ ان کا موقف تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں ترقیاتی کام اور تعلیم کا فروغ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے-