بار سلونا/اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر انفار میشن ٹیکنالوجی سید امین الحق سے ممتاز ٹیلی کام کمپنی اتصلات کے سی ای او حاتم دعویدار نے بار سلونا میں ملاقات کی۔اس موقع پر پاکستان میں پی ٹی سی ایل کے سی ای او حاتم متعارف بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ملاقات میں انٹرنیشنل روابط اجمل اعوان،سی ای اویونیورسل سروسز فنڈحارث محمود چوہدری، پی ایس ای بی کے ایم ڈی عثمان ناصر بھی موجود تھے۔وفاقی وزیر کے ساتھ وفد نے پاکستان میں 5 جی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔