وفاقی وزیر انوشہ رحمان خان کی زیرصدارت میں فریکوینسی سپیکٹرم کی نیلامی کے لئے ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس

183
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) ملک میں موبائل براڈ بینڈ شعبہ کے ایک اور وعدے کی تکمیل کی جانب تاریخی پیشرفت کرتے ہوئے وزیراعظم کی طرف سے تشکیل دی گئی ایڈوائزری کمیٹی فریکوینسی سپیکٹرم کی نیلامی کیلئے پالیسی فریم ورک کے مسودہ کو حتمی شکل دے دی ہے جس کے تحت 2014ءکی نیلامی میں باقی رہ جانے والے سپیکٹرم نیلام کئے جائیں گے۔ پی ٹی اے اور دیگر مارکیٹ پہلوﺅں کی طرف سے لگائے گئے پیشہ وارانہ مارکیٹ تخمینہ کو مدنظر رکھتے ہوئے نیلامی کرانے کیلئے پالیسی کو حتمی شکل دینے کا ٹاسک جس ایڈوائزری کمیٹی کو دیا گیا تھا جس کا اجلاس انفارمیشن ٹیکنالوجی کی انچارج وفاقی وزیر انوشہ رحمان خان کی سربراہی میں منعقد ہوا۔