وفاقی وزیر اُمور کشمیر چوہدری برجیس طاہر کی آزادکشمیر کے سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 14 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمدنواز شریف کشمیر کے عوام سے بے پناہ لگاﺅ رکھتے ہیں اور اُن کا کشمیر سے رشتہ خالصتاً محبت اورخلوص پر مبنی ہے ۔انہوں نے یہ بات بدھ کو آزادکشمیر کے سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق سے ملاقات کے دوران کہی جنہوں نے اسلام آباد میں …

اسلام آباد ۔ 14 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمدنواز شریف کشمیر کے عوام سے بے پناہ لگاﺅ رکھتے ہیں اور اُن کا کشمیر سے رشتہ خالصتاً محبت اورخلوص پر مبنی ہے ۔انہوں نے یہ بات بدھ کو آزادکشمیر کے سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق سے ملاقات کے دوران کہی جنہوں نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی معاشی صورتحال اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ آزاد کشمیر کی تعمیر وترقی کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ محمدنواز شریف آزادکشمیر کی تعمیر وترقی کے حوالے سے تاریخی اقدامات کر رہے ہیں اُن کی خواہش ہے کہ انتخابات کے موقع پر آزادکشمیر کے عوام سے کیے گئے وعدوںسے کئی گنا آگے بڑھ کر آزادکشمیر میں تعمیراتی کام کیے جائیں ۔

مزید خبریں

Leave a Reply