وفاقی وزیر اُ مور کشمیر و گلگت بلتستا ن علی امین خان گنڈا پور کا تقریب سے خطاب

87
27 فروری کوپاک فضائیہ کی لاجواب کارروائی نے پوری پاکستانی قوم کا سرفخر سے بلند کیا، علی امین خان گنڈا پور
27 فروری کوپاک فضائیہ کی لاجواب کارروائی نے پوری پاکستانی قوم کا سرفخر سے بلند کیا، علی امین خان گنڈا پور

اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر اُ مور کشمیر و گلگت بلتستا ن علی امین خان گنڈا پور نے کہا ہے کہ ملکی ترقی وخوشحالی کے لئے پاکستان کے درست اور مثبت تشخص کو عالمی سطح پر اُجاگر کرنا ضروری ہے۔وہ اسلام آباد میں نیشنل بنک آف پاکستان اور ٹریک پاکستان تنظیم کے مابین پاکستان کے امیج کو بہتر بنانے کے حوالے سے ایک مفاہتی یاداشت پر دستخط کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کر رہے تھے۔ انہوںنے کہاکہ نیشنل بنک اور ٹریک پاکستان کے مابین یہ مفاہتی یاداشت انتہاہی خوش آئند ہے جس کے تحت نیشنل بنک غیر ملکی طلباءکو پاکستان کے دورے کے لیے فنانس فراہم کرے گا۔ انہوںنے کہا کہ بین الاقوامی یونیورسٹی کے جو طلباءپاکستان کا دورہ کریں گے اس سے وہ پاکستان کے سیاحتی مقامات اورثقافت سے متعلق درست موقف اپنا سکیںگے جس سے وہ واپس جا کر پاکستان کے بہترین سفیر ثابت ہوں گے۔انہوںنے کہا کہ یہ منصوبہ انتہائی اہم ہے اور اس سے پاکستان کے مختلف شعبوں خصوصاً سیاحت کے فروغ کے لیے بے حد مدد ملے گی۔ وفاق وزیر نے نیشنل بنک کے حکام پر زور دیا کہ وہ گلگت بلتستان میں مقامی آبادی کو اپنے گھروں میں ایک سے دو کمروں پر مشتمل گیسٹ رومز بنانے کے لیے سود کے بغیر قرضہ سکیم جاری کرے۔ انہوںنے کہا کہ اس قسم کی سکیم سے ایک طرف سیاحوں کو رہائش اور مقامی خوراک کی بہتر سہولیات میسرآئیں گی تو دوسری جانب مقامی آبادی کی آمدن سے خاطر خواہ اضافہ ہو گا ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اُن کی حکومت ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے بھرپور کام کررہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ اس ضمن میں گلگت بلتستان میں انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ ملک میں سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے حکومت نے ویزا پالیسی نرم کردی ہے جس سے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد بڑھانے میں خاطر خواہ مدد ملے گی،جس سے پاکستان کی معیشت مضبوط ہو گی۔