وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ کا سینئر صحافی ارشد شریف کی ناگہانی موت پر اظہار تعزیت

127
سید خورشید شاہ متفقہ طور پر خصوصی کمیٹی کے چیئرمین منتخب
سید خورشید شاہ متفقہ طور پر خصوصی کمیٹی کے چیئرمین منتخب

اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے سینئر صحافی ارشد شریف کی ناگہانی موت پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔ پیر کواپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کے انتقال کی خبر سن کر دلی دکھ اور افسوس ہوا ۔

انہوں نےغمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ الله تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔