وفاقی وزیر اکرم خان درانی کی میڈیا سے گفتگو

118

اسلام آباد ۔ 7 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ہاﺅسنگ و تعمیرات اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ ایک طرف بھارت کے ساتھ حالات درست نہیں دوسری جانب عمران خان اسلام آباد کے شہریوں کا پانی بند کرنے کی بات کر رہے ہیں، ماضی میں دھرنے سے اقتصادی راہداری منصوبے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی، زلزلہ متاثرین کے ماضی میں شروع کردہ منصوبے اب بھی نامکمل ہیں۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ماضی کے دھرنوں اور احتجاج سے سبق نہیں سیکھا، ایک طرف بھارت کے ساتھ حالات سازگار نہیں، دوسری جانب عمران خان اسلام آباد کے شہریوں کا پانی بند کرنے کی بات کر رہے ہیں جبکہ اسلام آباد کے عوام کو گھروں پر بند کرنے کی بات کر رہے ہیں۔ ایسے عزائم رکھنے والوںکیخلاف عدالت سے رجوع کیا جائے ۔