وفاقی وزیر بجلی انجینئر خرم دستگیر سے کے ۔الیکٹرک کے سعودی اور کویتی سرمایہ کاروں کی ملاقات

59
وفاقی وزیر بجلی انجینئر خرم دستگیر سے کے ۔الیکٹرک کے سعودی اور کویتی سرمایہ کاروں کی ملاقات

اسلام آباد۔23جون (اے پی پی):وفاقی وزیر بجلی انجینئر خرم دستگیر سے کے ۔الیکٹرک کے سعودی اور کویتی سرمایہ کاروں نے ملاقات کی ۔انہوں نے یہ ملاقات کے۔الیکٹرک کے مالیاتی اور کنٹریکٹ کے معاملات وفاقی وزیر کے سامنے اٹھانے کے سلسلہ میں کی ۔

وفاقی وزیر بجلی نے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور شراکت داروں کو آگاہ کیا کہ آنے والے سالوں میں کے ۔الیکٹرک کو مضبوط بنیادوں پر استوار کر نا ان کی اولین ترجیح ہے ، موجودہ حکومت ملک کی بہتری کے لئے طویل المدتی پالیسی سازی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔سرمایہ کاروں نے کہا کہ انہیں کے ۔

الیکٹرک سے بڑی توقعات ہیں کہ یہ بہتری دکھائے گی ا ور ملک کی دیگر تقسیم کار کمپنیوں کے لئے ایک ماڈل بن جائے گی ۔وفاقی وزیر نے کے ۔الیکٹرک کی جدید کاری اور ڈیجیٹلائزیشن پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے زور دیا کہ کے ۔الیکٹرک کو صارفین کی سہولت اور خدمات کی فراہمی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ملاقات کے دوران الجومعہ گروپ کے چیئرمین شیخ محمد عبدالعزیز حماد الجمعہ، کویت کے سی ای او نیشنل انڈسٹریز گروپ مسٹر ریاض ادریس اور سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی موجود تھے۔